• news

امریکہ نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو افغان مذاکرات سے علیحدہ کردیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ طالبان بات چیت سے الگ کر دیا ہے۔ایک اعلیٰ امریکی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر ممتاز روزنامے واشنگٹن پوسٹ کوبتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے افغانستان میں فوجیوں کی موجودگی میں اضافے کا اعلان کیا تھا اور شمالی کوریاپر بات چیت کی کوشش اور ایران کے ساتھ ٹرمپ کے کسی بھی معاہدے کے امکان کی مخالفت کی تھی اس وجہ سے انھیں طالبان کے ساتھ بات چیت سے الگ کر دیا گیا ہے،صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کی آراء پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن