• news

سری لنکن کرکٹر تھشارا پریرا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے تھشارا پریرا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان سری لنکا ون ڈے میچز 27 ، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 5،7،9، اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہیں تاہم سری لنکن آل راؤنڈر تشارا پریرا دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ تھشارا پریرا نے دورہ پاکستان کے بجاے کیربئین پریمئیر لیگ کو ترجیح دی۔

ای پیپر-دی نیشن