دوسرا ٹیسٹ ‘ویسٹ انڈیز 117پر ڈھیر‘بھارت کی مجموعی برتری 352رنز ‘سات وکٹیں باقی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ بھارت کے پہلی اننگز میں 416رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 117رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ شائی ہٹمیئر نے 34رنز بنائے ۔ بمراہ نے 6کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ بھارت نے دوسری اننگز میں4 وکٹوں پر59رنز بناکر مجموعی طور پر 358رنز کی برتری حاصل کرلی ۔