• news

وسیم اکرم کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باولر وسیم اکرم کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ ،باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے نفاذ کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہو کر کے چیئرمین وسیم خان نے بطور چیف ایگزیکٹو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جن کے بعد سابق کپتان اور سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر عہدہ سنبھالیں لیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے وسیم اکرم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن