لارل بینک سکول سسٹم کی انڈر14ٹیم نے فٹسال ٹورنا منٹ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لارل بینک سکول سسٹم ٹیموں کی ای ایم ای فٹسال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی‘ فائنل میں انڈر 14 ٹیم نے اپنے ہی سکول کی انڈر 12 ٹیم کو دو صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انڈر 14 ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ انڈر 12 ٹیم کو سینئر ٹیم کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فرقان اور حسن نے ایک گول کیا۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ان کی ٹیمیں اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں گی۔