خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو گزشتہ روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مختلف تنظیموں اور دینی جماعتوں کی طرف سے جلسے، سیمینار، ریلیوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب ، سیرت و کردار، جرأت و بہادری اور اسلام کیلئے بے مثال خدمات اور فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔