گورنر پنجاب سے پی ٹی آئی دبئی کے رکن کی ملاقات، جہلم میں گوردوارہ کی بحالی کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے دینے کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) ''سکھ ورثہ کے فن پاروں'' کی پہلی نمائش آج گور نر ہائوس لاہور میں ہوگی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، امریکہ،کینیڈا اور بر طانیہ سے آنیوالے سکھ یاتریوں کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران تحر یک انصاف دبئی کے رکن عمران چوہدری نے ''گوردوارہ بھائی کرم سنگھ ''جہلم کی بحالی اورتحفظ کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔