• news

شہبازشریف نے کرپشن کیلئے 56 کمپنیاں بنائیں: فیصل واوڈا

کراچی (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کرپشن کے لیے 56 کمپنیاں بنائیں، جن کی آڑ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ان 56 کمپنیوں سے حاصل ہونے والی رقم شہباز شریف کو پچھلے کئی سالوں سے لے کر گزشتہ 5 ماہ تک ملتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی 56 کمپنیوں میں 10 سے 12 کمپنیاں مزید شامل کیں۔ انہیں من پسند کمپنیوں کو دے دیا۔ جن افراد کو یہ کمپنیاں دی گئیں ان میں سے ایک شخص ایسا بھی شامل تھا، جس پر 38 قتل کے مقدمات تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 12 کمپنیاں اپنے پسندیدہ لوگوں کے حوالے کیں اور پنجاب حکومت کو حاصل ہونے والی اربوں روپے کی آمدن بند کرکے اس کے اخراجات 5 گنا کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ 5 ارب روپے کی چوری کے ثبوت آپ کے سامنے ہیں۔ ادارے چاہیں تو ان کاغذات کی جانچ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن