• news

شوہر کے مقدمہ قتل کی مدعیہ کو پشاور میں ڈرائیور سمیت قتل کر دیا گیا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائنز راولپنڈی کے علاقے میں شوہر کے مقدمہ قتل کی مدعیہ کو پشاور میں ڈرائیور سمیت قتل کر دیا گیامقتولہ کی بیٹی کی طرف سے سوشل میڈیا پر عدم تحفظ کے خدشات پر مبنی پوسٹ کا سی پی او نے نوٹس لے لیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے مقتولہ کی بیٹی سے رابطہ کیاجس کے بیان پر تھانہ سول لائن میںنامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کے درج مقدمہ میں مقتولہ کی سوتن اور اس کے بچوں سمیت10افراد کو نامزد کر دیا گیاپولیس نے گرفتاری کے وارنٹ حاصل کر لئے جبکہ مقتولہ کی بیٹی کو سیکورٹی فراہم کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی صدر کے علاقہ میں واقع انتہائی بھاری مالیت کے کمرشل پلازے کے مالک مبین خان شنواری کو کچھ عرصہ قبل تھانہ سول لائن راولپنڈی کے علاقہ میں قتل کر دیا گیا جس کا مقدمہ مقتول کی دوسری بیوی سمیرا صفدر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مقتول مبین خان نے پہلی شادی پشاور میں عزت ناہید نامی خاتون سے کی تھی جس سے بچے تھے جبکہ دوسری شادی راولپنڈی میں سمیرا صفدر نامی عورت سے کی جس سے بھی بچے تھے پہلی اور دوسری بیوی اور ان کے بچوں نے راولپنڈی کی کمرشل جائیداد حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف سول کیسز کر رکھے تھے،تھانہ سول لائن میں درج قتل کے مقدمہ کی مدعیہ سمیرا صفدر کے خلاف پشاور کے تھانہ گلبہار میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا جس کی پیروی کے لئے سمیرا صفدر پشاور گئی کہ اسے اس کے ڈرائیور سمیت قتل کر دیا گیا جس کا مقدمہ پشاور کے تھانہ پہاڑی پور میں درج کیا گیااسی دوران مقتولہ سمیرا صفدر کی بیٹی نازو شنواری نے سوشل میڈیا پر خاندان کے تحفظ کے حوالے سے پوسٹ اپ لوڈ کی جس کا سی پی او فیصل رانا نے سخت نوٹس لیا،سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار کو اس سارے معاملے کا فوکل پرسن قرار دیتے ہوئے لڑکی نازو شنواری سے رابطہ کا حکم دیا اس رابطے میںنازو شنواری نے تھانہ سول لائنز میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مبین شنواری کے قتل کے مقدمہ میں مقتول کی پہلی بیوی اور اس کے بچوں سمیت10افراد کو نامزد کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن