• news

مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا موقف امت کی ترجمانی ہے: علامہ زبیر ظہیر

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے مسئلہ کشمیرپر او آئی سی کے موقف کو امت مسلمہ کی تر جمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پاکستانی ہی نہیں دنیا بھر کے مسلمان عوام کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ حکومت پاکستان بھی اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں۔ وہ اتوار کے روزجامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں عظمت فاروق اعظم کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرمولانا عبد الستار نیازی 'پیر ولی اللہ شاہ بخاری 'مولانا مفتی سید عاشق حسین 'مولانا عبد الحفیظ اوکاڑوی 'علامہ ممتاز احمد اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ  اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو بھی چاہیے وہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوں کیلئے آواز بلند کی ہے اور کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف او آئی سی کا بھارت سے مطالبہ بھی تاریخی اقدام ہے اور اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن