پاکستان انفارمیشن وار جیت گیا، بھارتی آرمی چیف: انتہائی خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہونے کا اعتراف
نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں سابق فوجیوں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بھارتی آرمی چیف بھی پاکستان کی انفارمیشن وار کی حکمت عملی سے خوفزدہ ہیں۔ بپن راوت نے سابق افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط کر دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ گزشتہ ہفتے آپریشن معلومات لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے۔ بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وار میں مات دیدی۔ بپن راوت نے انتہائی خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہونے کا انکشاف کیا۔سابق بھارتی جنرل نے پلواما حملے کی ذمہ داری بی جے پی کو قرار دیدیا۔ سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین نے پاک فوج کی انفارمیشن سٹریجٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کو اطلاعات کے شعبے میں مکمل طور پر مات دیدی ہے۔ سابق بھارتی جنرل مقبوضہ کشمیر میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج اور کشمیریوں میں بڑھتی خلیج کو یقینی بنایا۔ پاکستان نے اطلاعات کی جنگ حکمت عملی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ بھارتی بھارتی فوج نے گزشتہ 30 سال کئی تذویراتی غلطیاں کی ہیں۔ فوجی کارروائیوں کو نفسیاتی جنگ کے طور پر استعمال کرنا بھارت کی غلطی تھی۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔