• news

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا‘بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں بھارت کے لئے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو چیئرپرسن فیڈرل لینڈ کمیشن نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی تعلیمی اداروں میں ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبران کی تعیناتی کی منطوری دی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے اسلامی کلینڈر کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی، کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو کابینہ اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن