• news

پریمیئر لیگ: پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ کی افتتاحی میچ کامیابی

ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ نے ہانگ کانگ پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں یو ایس آر سی کلب کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں یو ایس آر سی کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، اکبر خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ کی جانب سے اشتیاق محمد نے تین جبکہ یاسم مرتضیٰ، تنویر افضل اور انس کان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ نے ہدف 6.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، بابر حیات نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن