ویسٹرن سٹروم نے ویمنز کرکٹ سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
لندن(سپورٹس ڈیسک) ویسٹرن سٹروم نے ویمنز کرکٹ سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں ویسٹرن سٹروم نے سدرن وائپرز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ہیتھر نائٹ کو 78 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ ہوو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سدرن وائپرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ڈینلی ویٹ نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اینا شربسول نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹرن سٹروم نے مطلوبہ ہدف کپتان ہیتھر نائٹ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نائٹ نے تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کی بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔