• news

قطری فضائیہ کے سربراہ کا دورہ ایئر ہیڈ کوارٹرز‘ ایئر چیف مجاہد انور سے ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) قطرری فضائیہ کے سربراہ سٹاف میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت نے اپنے وفد کے ہمراہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انکی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازاں کمانڈر قطری فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے تفصیلی ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن