• news

گوجرانوالہ: کامرس گروپ کے ٹاپر علی حسن کا والد ڈرائیور‘ خود کچہری منشی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انٹر امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں، بورڈ ٹاپر عمر شفاقت سرکاری سکول کے ٹیچر کا بیٹا ہے۔ اس نے انٹری ٹیسٹ میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، عمر شفاقت کا کہنا ہے کہ اس نے اس کامیابی کیلئے سخت محنت کی۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے راجہ عاقب اعجاز کے والد کی سی سی ٹی وی کیمروں کی دکان ہے۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی لائبہ عاطف کے والد ڈاکٹر ہیں اور وہ بھی ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی دوسری طالبہ مریم بتول بھی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اس کے والد پروفیسر ہیں۔ گوجرانوالہ میں کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے علی حسن کا والد ڈرائیور ہے۔ پڑھائی کے ساتھ کچہری میں منشی کے طور پر کام کرتا ہے۔ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن