• news

پنجاب‘ مزید 85 افراد میں ڈینگی کی تصدیق‘ کراچی میں ہلاکتیں 7 ہو گئیں

لاہور/ کراچی (نیوزرپورٹر/ صبا ح نیوز ) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 85 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں راولپنڈی میں 57، اسلام آباد میں 26، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ایک، ایک مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ راولپنڈی میں 629 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب میں رواں برس 683 اور ملک بھر میں 979 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔ علاوہ ازیں کراچی میں ڈینگی نے ایک اور جان لے لی، شہرقائد میں رواں سال ڈینگی بخار سے اموات کی تعداد 7ہوگئی۔ گزشتہ روز ڈینگی سے22 سالہ اکبر جمن جاں بحق ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن