• news

قیادت نظراندازکررہی ہے ‘پی ٹی آئی ایم این اے شکورشاہ کی مستعفی ہونے کی دھمکی

کراچی (نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے بلاول بھٹو کے مقابلے میں جیتنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے پارٹی قیادت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نظر انداز کیا جارہا ہے، گزشتہ روز سندھ انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی میٹنگ میں بھی نہیں بلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گورنر سندھ، وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت دیگر نے شرکت کی، میں اس کی کمیٹی کا ممبر ہوں، نہ بلاکر توہین کی گئی۔انہوں نے مزید کہا نظر انداز کیے جانے پر کمیٹی سے مستعفی ہورہا ہوں،اگر مسلسل نظر انداز کیا گیا تو سخت فیصلے بھی کر سکتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن