• news

سری لنکا، بچوں کے حقوق کیلئے پارلیمانی کانفرنس، کشمیر میں مظالم پر بھارت کو شرمندگی

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ)سری لنکا میں بچوں کے حقوق سے متعلق پارلیمانی کانفرنس میں بھی پاکستانی موقف پر بھارتی وفد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ مالدیپ کے بعد پاکستان اور بھارت کے نمائندے سری لنکا میں آمنے سامنے آگئے۔ بچوں کے حقوق سے متعلق پارلیمانی کانفرنس کے دوران پاکستانی وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی طرف شرکاء کی توجہ دلائی۔ پاکستانی وفد نے کانفرنس کے شرکاء کو مزید بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز خواتین اور بچوں پر بھی مظالم ڈھارہی ہیں۔ پاکستانی موقف پر بھارتی وفد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ کہتا رہا۔ اس سے قبل مالدیپ میں پارلیمانی کانفرنس کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا ذکر کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن