• news

وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے دوران پرواز دریائے راوی کے قریب پرندہ ٹکرا گیا جس سے ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تاہم تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے فرنٹ والے حصے کو نقصان پہنچا جہاں ڈنٹ پڑ گیا ہے، جب ڈینٹ پڑا تو مشینری سے بھی آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔ ہیلی کاپٹر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر سپورٹس پنجاب سمیت دیگر عملہ ہیلی کاپٹر میں سوار تھا۔

ای پیپر-دی نیشن