• news

آئیں چلیں شہید کے گھر، کشمیر بنے گا پاکستان: فوجی ترجمان، یوم دفاع کا پرومو جاری

راولپنڈی (آن لائن + آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آئیں ہر شہید کے گھر چلیں۔ ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔ ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے اس پرومو ویڈیو میں آئی ایس پی آر کی جانب سے ’’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ بیش ٹیک بھی استعمال کئے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں کہا یوم دفاع و شہداء 6 ستمبر 2019ء کے موقع پر ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔ پچھلے سال کی طرح آئی ہر شہید کے گھر چلیں۔ آئیں چلیں شہید کے گھر کشمیر بنے گا پاکستان۔

ای پیپر-دی نیشن