بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا شفاف سروے کرائیں
مکرمی! گزشتہ ماہ حکومت نے اخبار میں خبر شائع کرائی تھی کہ ماہ ستمبر میں بے نظیر انکم سپورٹ کا محکمہ گھر گھر جا کر سروے کرے گا۔ حکومت کا یہ اقدام نہایت ہی خوش آئند ہے کہ ایک سال کے دوران حکومت سروے کرانے جا رہی ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے دس سالوں میں صاف شفاف سروے نہیں کئے تھے۔ اگر سروے کرایا بھی تھا تو برائے نام تھا۔ موجودہ حکومت کی خدمت میں چند تجاویز پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ سروے کے دوران بیوگان کو سرفہرست مستحق قرار دیا جائے علاوہ ازیں جن لوگوں کے ذاتی مکان نہیں ہیں وہ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ان کو بھی بینیفشری قرار دیا جائے۔ سروے کی نگرانی پاک آرمی سے کرائی جائے تو سروے صاف شفاف ہو گا اور صرف اور صرف مستحق خواتین حقدار ٹھہریں گی غیر مستحق خواتین کی سکریننگ ہو جائے گی۔ اس طرح حکومت کے اربوں روپے مستحق اور حقدار خواتین کو ملیں گے اور ان کے چولہے جلتے رہیں گے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)