ملک میں بہت جلد نئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں،کیپٹن (ر) صفدر
لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد نئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں،جو ڈیل اور 15ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں ۔احتساب عدالت لاہور میں پیشی سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد حقیقی تبدیلی آجائے گی ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں، ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ان کو ضرور پیشکش کرتے۔ انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن ہونے والے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکا ہے۔