• news

گریڈ سسٹم کا نفاذ‘ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریبات‘ اعزازات کا سلسلہ ختم‘ گوجرانوالہ میں نمایاں رہنے والے 2 امیدواروں کے والد ڈرائیور‘ آرٹس میں اول آنے والا ٹیوشن پڑھا کر اخراجات پورے کرتا رہا

گوجرانوالہ (فرحان راشد میر سے) ایجوکیشن بورڈز کی تاریخ میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات اور اعزازات کا سلسلہ بند ہو گیا۔ مارکس کی بجائے گریڈنگ سسٹم کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آخری تقریب ہوئی۔ حکومت کے اس فیصلے پر سرکاری سکولوں اور کالجز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ نجی تعلیمی اداروں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ گوجرانوالہ میں پوزیشن ہو لڈر طلباء کی اکثریت نے کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر زو ر دیا ہے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ عمران خان بہترین سیاستدان اور حضرت محمد ؐ پسندیدہ شخصیت قرار پائے ہیں۔ 10 طلباء نے جہاد‘ 4 نے خود مختار اور 4 نے جنگ کے ذریعے مسئلے کا حل قرار دیا ہے۔ 37 میں سے 17 نے عمران خان کو پسندیدہ سیاستدان قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کپتان ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔ بورڈ ٹاپر عمر شفاقت کی پسندیدہ شخصیت حضرت محمد ؐ ہیں۔ انٹر میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی اکژیت کا تعلق ٹیچرز اور بزنس میں فیملی سے ہے۔ بورڈ ٹاپر عمر شفاعت، شہریار امین، امیرہ اور محمد احمد رضا کے والد ٹیچر ہیں۔ مریم بتول کے والد پرنسپل اور ایمن ھمایوں کے والد جج ہیں۔ راجہ عاقب، مہیا ر ، مریم ، آمنہ جمشید، زینب، زرامشاں ، اسامہ ،آمنہ یوسف، فاکھہ ، زیمینہ اور حمنہ ریاض کے والدین بزنس مین ہیں۔ لائبہ کے والد ڈاکٹر ہیں۔ علی حسن اور اویس کے والد ڈرائیور ہیں۔ تین طلبہ کے والد سرکاری ملازم ہیں اور دو ریٹائرڈ ہیں۔ جبکہ تین کے والد محنت مزدوری کرتے ہیں۔ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا پرائیویٹ طالبعلم انس پارٹ ٹائم ٹیویشن پڑھا کر اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرتا رہا ہے، چھوٹے سے کرائے کے گھر رہنے والا ہونہار طالبعلم معاشی مسائل کی وجہ سے سکول داخل نہ جا سکا اور وہ پرائیویٹ طور پر اپنا شوق پورا کرتا رہا، چھ ماہ قبل والد فوت ہونے کے بعد بڑے بھائی نے مزدوری کر کے تعلیمی اخراجات پورے کئے۔

ای پیپر-دی نیشن