• news

یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ کا پرومو جاری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاک بحریہ نے یوم دفاع کے موقع پر پرومو جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کئے گئے پرومو میں وطن سے والہانہ محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔ پرومو اس اعتماد کی تمثیل ہے دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ یوم دفاع کی مناسبت سے جاری کئے گئے پرومو میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن