رحمن ملک کا صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کا نوٹس، رپورٹ طلب
اسلام آباد (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے حوالہ سے وفاقی سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو اس واقعہ کی پانچ دن میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب و ہوم سیکرٹری پنجاب کمیٹی کو اگلے اجلاس میں صلاح الدین کی ہلاکت پر بریفنگ دے، آئی جی پولیس پنجاب کمیٹی کو صلاح الدین کے خلاف ایف آئی آر و شواہد جمع کرائے، کمیٹی کے سامنے متعلقہ تفتیشی، ایس ایچ او، ڈی ایس پی و ڈی پی او کو پیش کیا جائے۔