حکومت نے پاکستان کمشنر انڈس واٹر کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں
لاہور( این این آئی)وزارت آبی وسائل نے پاکستان کمشنر انڈس واٹر کی آسامی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں ۔ گریڈ 21کی پوسٹ کیلئے سول انجینئرنگ /ایگریکلچرل انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری کے ساتھ کسی سرکاری ، نیم سرکاری ،عوامی یا معروف نجی ادارے میں بی ایس 17یااس سے اوپر عہدے پر ڈیزائن سٹڈیز/تعمیرات/دیکھ اور آبپاشی کے آپریشنز یا دریا کے کام میں سے کسی ایک یا تمام کا 22سالہ تجربہ مانگا ہے ۔ ایم فل یا پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل افراد کیلئے تجربہ میں اسی مناسبت سے دو اور چار سالہ کی رعایت ہو گی ۔آسامی کیلئے عمر کی حد کم از کم 42برس اور زیادہ سے زیادہ 50برس رکھی گئی ہے جبکہ اس عہدے پر تعیناتی دو برس کیلئے کنٹریکٹ (قابل توسیع ) کی بنیاد پر ہو گی ۔وزارت آبی وسائل کی جانب سے مذکورہ آسامی کیلئے جاری کر دہ اشتہار میں ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔