• news

شہبازشریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کا ایک اور ملزم گرفتار، ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم کو احتساب عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے ملزم محمد شعیب قمر کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزم شعیب قمر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مطلوب تھا۔ ملزم شریف فیملی کے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرتا تھا۔ ملزم نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کی۔

ای پیپر-دی نیشن