عاشورہ پر 10 ستمبر کو تعطیل کا اعلان 11 ستمبر کو اخبارات شائع نہیں ہونگے
لاہور (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے عاشورہ کے موقع پر رکن مطبوعات کے لئے بروز منگل 10 ستمبر 2019ء کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس لئے بروز بدھ 11 ستمبر کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے۔ جبکہ 10 ستمبر بروز منگل کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم اگر وہ چاہیں تو بروز بدھ 11 ستمبر کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔