جھنگ ، لاہور: 2 خواتین اوکاڑہ میں لڑکے سے زیادتی
جھنگ، اوکاڑہ، فیروز والا (نامہ نگاران) جھنگ میں خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع کوٹ خیرا کی رہائشی خاتون نے تھانہ صدر کو درخواست میں بتایا کہ محمد رمضان نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کا مبینہ ساتھی غلام شبیر وہاں پہرہ دیتا رہا۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ کے چک نمبر 34/4 ایل ٹھاکہ تھانہ شاہ بھور کے رہائشی کا 14 سالہ بیٹا کھیتوں سے چارہ کاٹنے گیا جہاں پر ملزم فیضان نے ا سے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی میں دو افراد عرفان اور ساتھی نے محنت کش کی بیٹی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ قریبی آبادی آبادی جاوید نگرمیں ملزم سعید اختر نے محنت کش کی بیٹی (ق)کیساتھ زیادتی کی کوشش کی شور پر ملزم فرار ہو گیا ۔