• news

برطانوی ایوان بالا نے معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے نہ نکلنے کا بل منظور کر لیا

لندن (عارف چوہدری) برطانیہ کے ایوان بالا (ہاؤس آف لارڈز) نے پارلیمنٹ کی جانب سے یورپی یونین سے معاہدہ کئے بغیر نہ نکلنے کے بل منظور کر لیا ہے اور اب بل قانونی حیثیت اختیار کرنے کے لیے ملکہ برطانیہ کے پاس جائے گا جو کہ ایک رسمی کارروائی ہو گی‘ ملکہ برطانیہ پرسوں سوموار کو بل پر دستخط کر کے اسے قانون کا حصہ بنا دیں گی۔ یاد رہے کہ اب کسی بھی برطانوی وزیر اعظم کو یہ اختیار حاصل نہیں ہو گا۔ وہ یورپی یونین سے معاہدہ کئے بغیر برطانیہ کا یونین سے انخلاء کر سکے۔ وزیراعظم بورس جانسن جو برطانیہ کو اکتیس اکتوبر 2019 کو یورپین یونین سے باہر نکالنے کے لیے پرعزم تھے انکے لیے یہ سخت سیاسی دھچکہ ہے قوی امکان ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن 9 اکتوبر بروز سوموار اپنے عہدے استعفیٰ دے دیں گے کیونکہ وہ اس بات پر بضد ہیں کہ وہ یورپی یونین سے بریگزٹ کے بارے میں مزید مہلت نہیں مانگیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن