مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی
پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں معمر جوڑے کو مرغے کی علی الصبح بانگ کیخلاف عدالت میں شکست ہوگئی۔ معمر جوڑے نے مرغے اور اس کے مالکان کیخلاف علی الصبح بانگ دینے سے نیند خراب ہونے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ عدالت نے چند سماعتوں اور وکلاء کے درمیان بحث کے بعد مرغے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ معمر جوڑا فرانس کے ایک گائوں میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مرغے کو بانگ دینے سے روکا نہیں جاسکتا یہ بانگ فطرت کا حصہ ہے۔