• news

گگو منڈی: کپڑے استری کرنے میں تاخیر‘ بیوی پر بدترین تشدد‘ بال کاٹ دیئے

گگو منڈی (نامہ نگار) کپڑے استری کرنے میں تاخیر پر خاوند سمیت سسرالیوں کا خاتون پر تشدد، مار مار کر ادھ موا کر دیا۔ چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر54۔ ای بی کی شگفتہ کی شادی 247۔ای بی میں منیرحسین سے ہوئی 31اگست کو شگفتہ بچوں کو سکول کے لیے تیار کر رہی تھی۔ خاوند منیر حسین نے کپڑے استری کے لیے خاتون نے کہا کہ بچوں کو تیار کرنے کے بعد کروں گی۔ جس پر منیر حسین طیش میں آ گیا اور اسے زد و کوب کرنے لگا۔ شگفتہ بی بی نے اس کی اطلاع اپنے بھائی کو فون پر دی تو اس کے دیور شبیر حسین، خاوند منیر حسین ،ساس سکینہ بی بی اور بشیراں بی نے اسے بالوں سے پکڑ کر نیچے گرا لیا اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اس کے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا۔ شبیر حسین نے قینچی سے شگفتہ بی بی کے سر کے بال کاٹ دیئے خاتون کی چیخ و پکار پر اس کا بھائی عظیم اور منور حسین موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان بخشی کروائی پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ای پیپر-دی نیشن