• news

ملتانــ:مریضہ نے ایمبولینس میں بچہ جنم دیدیا

محسن وال (نامہ نگار) ڈلیوری کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں آنے والی مریضہ کو ہسپتال عملہ نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا۔ ملتان لے جاتے ہوئے راستے میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ خاتون کے ورثاء نے ہسپتال عملہ کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیل کے مطابق ارشاد سٹی میاں چنوں کی رہائشی مقصودہ بی بی زوجہ حیدر رضا کو ڈلیوری کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نے بغیر چیک کئے نارمل ڈلیوری کے باوجود نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا۔ خاتون نے ملتان لے جاتے ہوئے قادر پور راں کے قریب ریسکیو1122کی ایمبولینس میں بچہ کو جنم دیدیا۔ ہسپتال عملہ اور لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی پر خاتون کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ہسپتال کے ایک ملازم نے بتایا کہ گائنی وارڈ کی ڈیوٹی ڈاکٹرز یا تو خواتین مریضوں کو اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے جاتیں ہیں اگر کوئی خاتون پرائیویٹ ہسپتال کا خرچہ برداشت نہیں کرتی تو اسے بغیر چیک کیے نشتر ہسپتال ملتان یا ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال ریفر کردیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن