یوان کیبال‘ رابرٹ فارح نے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک جوڑی یوان کیبال اور رابرٹ فارح نے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا، ڈبلز کے فائنل میں کولمبیا کے یوان کیبال اور رابرٹ فارح نے سپین کے مارسیل گرینولرز اور ارجنٹائن کے ہوراکیو زیبالوس کو 6-4 اور 7-5 سے ہرایا۔ سپین کے رافیل نڈال اور روس کے ڈینل مدویدو نے مینز فائنل میں جگہ بنا لی۔ مینز سنگلز پہلے سیمی فائنل میں روس کے ڈینل مدویدو نے بلغاریہ کے گرگور دمتروف کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال نے اٹلی کے میٹیو بریٹنی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 7-6 ، 6-4 اور 6-1 رہا۔