• news

فلم ’’دُرج ‘‘کی نمائش کا اہتمام

لاہور(کلچرل رپورٹر)آئی ایم جی سی نے پاکستانی فلموں کے شائقین کیلئے منفرد موضوع اور دلچسپ حقائق پر مبنی ایک ایسی فلم کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو اس سے قبل پاکستان اور بھارتی فلمی صنعت میں کسی پروڈکشن ہائوس نے شائقین کے سامنے نہیں پیش کیا ۔ ’’دُرج ‘‘ 18 اکتوبر کو آئی ایم جی سی (ڈسٹری بیوشن کلب )کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سرکٹ کے تمام سنیمائوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ’’ دُرج ‘‘ کے عنوان سے بنائی گئی فلم برصغیر میں آدم خورانسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے ڈائریکٹر شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے فلم کو حقیقی لک دینے کیلئے کئی مہینے ریسرچ کی اور کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کیساتھ گذارا تاکہ ان کے طرز زندگی کی پراسراریت کو صحیح روپ میں فلم بینوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔ شام فلمز کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ،مائرہ خان،ڈودی خان،نعمان جاوید، عذیر عباسی اور نعیم عباسی نے اہم کردار ادا کئے ہیں جبکہ سسپنس سے بھرپور فلم کا میوزک موسیقار آصف نورانی نے ترتیب دیا ہے۔فلم کے ریلیز کردہ ابتدائی ٹریلرز کو اب تک یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ اور سراہ چکے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن