• news

’’عبدالقادر جیسے بڑے کھلاڑی روز پیدا نہیں ہوتے‘‘

لاہور (نمائندہ سپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر کرکٹ کے حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ کینن جم خانہ کرکٹ کے چیئرمین شیخ محمدا براہیم نے عبدالقادر کی وفات کو پاکستان اور لاہور کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ عبدالقادر جیسے بڑے کھلاڑی روز روز پیدا نہیں ہوتے۔ فخر کی بات ہے کہ عبدالقادر کا تعلق لاہور ایسٹ زون سے تھا اور پہلے کینن کپ کے موقع پر عبدالقادر نے ہمیں کرکٹ کے فروغ کیلئے مفید مشوروں سے بھی نوازا تھا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔گولڈن سٹار کلب کے صدر واصف زمان نے کہا کہ عبدالقادر نے دنیا میں سپن باولنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔عبدالقادر ون ڈے کرکٹ میں آخری اوورز میں باولنگ کرنیوالے دنیا کے پہلے سپنر تھے۔ ایک عظیم کھلاڑی اور بڑے انسان تھے۔ لاہور ریجن کے صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی، ایسٹ زون کے صدر نجف حمید خان روکھڑی،سیکرٹری ایاز یوسف خان، خازن مقصود حسین،چیف سلیکٹر حفیظ الرحمن،ویسٹ زون کے صدر سردار نوشاد،سیکرٹری نواب منصور حیات، خازن میاں اسلم، نارتھ زون کے صدر مسعود انور،سیکرٹری نصیر شہزاد، خازن محمدارشد، لاہور ریجن کے جی ایم میڈیا عابد حسین، کرکٹ آرگنائرزاور عبدالقادر کی کلب دھرمپورہ جم خانہ کے صدر منور جاوید، وقار المنیر،محبوب عالم عامر الیاس بٹ، رضوان فیصل، ماجد خان،سرفراز احمد،کامل شاہ،قاضی برہان، جاوید امین، شیخ محمد سرور،رضا حمید،محمد سرور،اظہر زیدی، ملک سرور محمود، سابق آئی سی سی امپائر میاں محمد اسلم، میاں مبین،غلام عباس،ملک منظور مانی،عمر ان بچہ لاہور ریجن کے سابق صدر خواجہ ندیم اور دیگر کرکٹ آرگنائزرز نے عبدالقادر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر حسیب اللہ شاہد، سیکرٹری اعجاز فاروق،خازن اسلم لاٹر اور سینئر کرکٹ آرگنائزرز رانا انیس احمدخان، عزیز احمد بھٹی، فاروق چوہان، رانا شکور خان، طارق فرید، چوہدری محمد انور، ندیم خاور،رانا ظہیر احمد خان، عبدالمتین بٹ، طارق جاوید، رانا صابر حسین اور شہر کے دیگر کرکٹ آرگنائزرز نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن