• news

اپوزیشن دن رات دعائیں مانگ رہی ہے حکومت ناکام ہو جائے: ہمایوں اختر

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ترقی اور خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ایمرجنسی کی طرز پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،صنعتوں سمیت دیگر شعبوں کی ترقی سے گروتھ بڑھے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے کئی شعبے عروج حاصل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں اپنے دفتر میں مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والے ماہرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن صرف دن رات یہی دعائیں مانگ رہی ہے کہ حکومت ناکام ہو جائے تاکہ ان کی کرپشن کا کاروبار دوبارہ چل سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن