• news

درباروں کی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) درباروں کی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔تفصیل کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے زونل ایڈمنسٹریٹرزکوہدایت جاری کی ہے کہ وہ درباروں کی مزیدسیکورٹی سخت کریں اورسیکورٹی کے حوالے سے درباروں پرآنے والوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اورمشکوک افرادپرکڑی نظررکھی جائے روزانہ کی بنیادپررپورٹ بھی بھیجی جائے اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف رحیم یارخان کے افسران نے احکامات کے باوجوددربارد لبرشاہ،دربارباباغریب شاہ سمیت دیگردرباروں کی سیکورٹی تاحال سخت نہ کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن