فورٹ منرو،سٹیل پلوں کا منصوبہ رواںما ہ مکمل ہونے کا امکان
ٍجام پور( نمائندہ خصوصی )بین الصوبائی کوئٹہ روڈ فورٹ منرو کے قریب جا پانی کمپنی کے تعاون اور این ایچ اے کے اشتراک سے تیرہ ارب 75کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے وال سٹیل برجز روڈ تقریبا مکمل آٹھ بڑے اور چھوٹے برجز میں سے چھ اسٹیل پل پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیے گئے جبکہ دو سٹیل پل سمیت 33کلومیٹر راکھی گاج سے بواٹہ تک روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے جس سے فاصلے سمٹ گئے ہیں کاروباری طبقہ ، تاجروں اور سیاحوں کو آمدو رفت میں آسانی ہو گی عنقریب بڑی افتتاحی تقریب منعقد ہونے کا امکان ہے وزیر اعظم عمران خان کی بطور مہمان خصوصی آمد متوقع ہے ٹرائبل ایریا کے کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا نے بتا یا کہ دو سٹیل برجز اور روڈ کا کچھ حصہ ابھی نامکمل ہیں اور ستمبر کے آخری ہفتہ تک یہ مکمل ہو جا ئے گا حکومت پاکستان کا یہ منصوبہ سٹیل برجز بنانے کی ٹیکنالوجی صرف جا پانیوں کے پاس ہے یقینی طور پر یہ جا پان کے بعد پاکستان میں تعمیر ہونے والا دوسرا منصوبہ ہے جو کہ علاقہ کی ترقی میں انقلاب برپا کر دے گا۔