• news

وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کی زیر صدارت یو ایس ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

اسلام آباد( نوائے وقت نیوز)وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت یونیورسل سروس فنڈکے آفس میں یو ایس ایف کے 66 ویں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس ہوا۔چیئرپرسن ،بورڈ آف ڈائریکٹرز ، یو ایس ایف اور سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ،شعیب احمدصدیقی نے یوم دفاع کی یاد میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اجلاس کاآغاز کیا اور کشمیری عوام سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔اجلاس میں این جی۔بی ایس ڈی رحیم یار خان لاٹ کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی گئی جو خان پور ،لیاقت پور ،رحیم یار خان اورصادق آباد تحصیلوں پر محیط ہے۔یہ منصوبہ تقریباً1.2 ملین کی سہولت سے محروم آبادی کو فائدہ پہنچائے گا اور 741 سہولت سے محروم موضع پرمشتعمل تقریباً 8,591 مربع کلو میٹر کے علاقے کو مستفید کرے گا۔بورڈ نے این جی۔بی ایس ڈی بہاول نگر لاٹ کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دی جو بہاول نگر ،چشتیاں ،فورٹ عباس،ہارون آباد اور منچنیاں آباد تحصیلوں پر مشتمل ہے یہ منصوبہ 505 موضع پر مشتمل 6,127 مربع کلو میٹر کے سہولت سے محروم علاقے کو مستفید کرے گا۔سیکرٹری آئی ٹی نے صحت و تعلیم کی سہولیات کے بہتر نتائج اور ملک بھر کے شہریوں کیلئے یکساں مواقعوں تک رسائی کے وسیع قومی مقصد کے حصول میں مدد کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن