چارسدہ پولیس کی کارروائی ویرانے میں چھپایا گیا اسلحہ وبارودبرآمد
پشاور(اے پی پی)چارسدہ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران تخریب کاری کا منصو بہ ناکام بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ سرو کلے کی حدود کونڑہ کالونی میں ایک ویران جگہ پر تخریب کاروںکے کارندوں نے کسی خطرناک منصوبے کے تحت اسلحہ چھپا رکھا ہے۔ ا س اطلاع پر ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرو کلے نے کاروائی کرتے ہوئے کونڑہ کالونی سے دشکہ میں استعمال ہونے والے کارتوس (10پیٹی )برآمد کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔