کراچی:ڈاکوؤں کی لوٹ مار نوجوان کو گولی مار کر فرار
کراچی(آن لائن)اورنگی ٹائون میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، نوجوان کو گولی مار کر فرار، چاکیواڑہ سے نامعلوم نوجوان بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے داتا نگر بنارسی بازار کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25 سالہ اسد علی کو زخمی کردیا۔