سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج اورریلیوں پرمکمل پابندی عائد
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج اورریلیوں پرمکمل پابندی عائد کر دی ہے ،تمام ہسپتالوں کی حدود میں بینر، پمفلٹ، پوسٹر بھی نہیں لگائے جا سکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ہسپتالوں میں احتجاج اورریلیوں پرپابندی عائد کر دی، مراسلے میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسپابندی پر مکمل عمل درآمد کرایاجائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔