رابرٹ موگابے کی میت آئندہ ہفتے سنگاپور سے وطن واپس لائی جائے گی پاکستان کا اظہار تعزیت
ہرارے+اسلام آباد (نیٹ نیوز+وقائع نگار خصوصی) زمبابوے کے آنجہانی صدر رابرٹ موگابے کی نعش سنگاپور سے اگلے ہفتے واپس لائی جائے گی۔ ان کے بھتیجے نے میڈیا کو بتایا کچھ رکاوٹیں ہیں دور ہونے کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے 37 برس تک افریقی ملک پر حکمرانی کی ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی وفات پر ان کے اہلخانہ اور زمبابوے کے عوام سے تعزیت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجما ن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی تاریخ میں کلیدی کردار ادا کیا، سابق صدر نے پاکستان اور زمبابوے کے باہمی تعلقات کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ براعظم افریقہ اور زمبابوے کیلئے رابرٹ موگابے کی خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جا گا۔