بھارت صرف بالی وڈ فلم کے ذریعے چاند پر جاسکتا ہے: فواد چوہدری
لاہور (آئی این پی + آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارت صرف ایک طریقے سے چاند پر جا سکتا ہے اور وہ ہے بالی وڈ فلم میں۔ انہوں نے کہا کہ مزید 100 کروڑ خرچ کریں اور آپ چاند پر پہنچ جائیں گے۔ شدت پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں۔ اسی لئے آپ ناکام ہوئے۔ آپ نے سائنس کی بجائے جوتشیوں اور پنڈتوں کا سہارا لیا اور ان کے کہنے پر مشن میں تاخیر کی۔ دوسرے مذاہب اور قوموں کی نفرت سے باہر نکل آئیں۔