• news

سی پیک: چین نے بجلی کے ترسیلی منصوبے کیلئے 147 ارب ڈالر کے آلات پاکستان پہنچا دیئے

اسلام آباد(آن لائن) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک کے تحت ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کے پہلے منصوبے پر چین نے 1.7 ارب ڈالر مالیت کے آلات پاکستان پہنچا دیئے ہیں۔فوشون الیکٹرک پورسلین مینو فیکچرنگ کمپنی چائنہ کی جانب سے 30 ڈائریکٹ کرنٹ ( ڈی سی) 660 کلوواٹ آف زنک آکسائیڈ لائیٹنگ کولر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 1.658 ارب ڈالر ہے اور 2021 تک مکمل کرلیا جائیگا۔ پارٹی ورک کمیٹی آف شین فو کے رکن وانگ ڑو کڑی نے کہا ہے کہ کمپنی ایک سڑک اور ایک خطے کے وڑن پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری میں مدد ملے گی اور بجلی کے کمرشل و گھریلو صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنایا جا سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن