• news

’’آپ چاند کے معاملہ پر رنجیدہ‘ میرا ماں سے رابطہ منقطع‘‘ ہے، کشمیری نوجوان کا مکالمہ

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) کشمیری نوجوان نے چاند پر مشن ناکام ہونے پر بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط لکھ دیا۔ کشمیری نوجوان نے خط میں ’’اسرو‘‘ کے سربراہ سے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے سیوان آپ کا دکھ بحیثیت کشمیری میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں۔ رابطے ٹوٹنے کا دکھ مجھ سے بہتر کون جان سکتا ہے۔ آپ کا رابطہ چاند سے منقطع ہوا۔ میرا رابطہ ایک ماہ سے میرے چاند یعنی میری ماں سے منقطع ہے۔ میری ماں بڈگام میں رہتی ہے اور ہفتوں سے میرا ان سے رابطہ نہیں۔ آپ تو خوش قسمت ہیں کہ آپ کو وزیراعظم مودی نے تھپتھپایا اور گلے لگایا۔ مجھے دیکھیں اپنے پیاروں سے رابطہ ٹوٹے ایک ماہ سے زیادہ گزر گیا لیکن کوئی دلاسہ دینے نہیں آیا۔ وزیراعظم مودی نے میرے جیسے لوگوں کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا۔ آپ کو اپنے خلائی جہاز سے رابطے کی دوبارہ امید ہے میرے پاس تو یہ امید بھی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن