فضل الرحمن کے اپوزیشن سے رابطے‘ آفتاب شیر پاؤ نے آزادی مارچ کی حمایت کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ نے اسلام آباد آزادی مارچ کی حمایت کر دی ہے۔ مولانا فضل الرحمن سے عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے بھی ملاقات کی اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعیت علما اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ سے ملاقات کی۔ جس میں میں اکتوبر میں ہونے والے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔