قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات پرسوں منایا جائے گا
لاہور(اے پی پی )بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کا71 واں یوم وفات 11 ستمبر کو منایا جائے گا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ 11ستمبر1948 کووفات پا گئے تھے، لہذا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں اور این جی اوز کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد کیا جا ئے گا ،اور فاتحہ خوانی کااہتما م بھی کیا جائے گا۔